اسلام آباد میں کڑاکے کی سردی نے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرادیا، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

پاکستان کے اکثر علاقے ان دونوں شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں. پہاڑی علاقوں، خیبر پی کے، فاٹا، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان کے اکثر حصوں میں خشک سردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس دوران وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں صبح کے اوقات دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت قلات اور کالام میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن