وارڈنز ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں: سید احمد مبین

Dec 24, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹرےفک لاہور کےپٹن (ر)سےد احمد مبےن نے کہا ہے کہ وارڈنز ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں کریںمال روڈ ، شملہ پہاڑی چوک اور رائیونڈ روڈپر احتجاج کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے شہریو ں کی سہولت کے لئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا ۔ مال روڈ فیصل چوک پر میڈیسن سیلرز نے احتجاج کے دوران روڈ بلاک کر دیا پریس کلب چوک میں طلباءنے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے احتجاج کیا جبکہ رائیونڈ روڈرپر مقامی شہریوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھر پور محنت اور لگن سے کام کریں ۔

مزیدخبریں