کراچی (سٹاف رپورٹر+نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے روایتی بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ جیالوں میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سابق صدر نے خصوصی بم پروف ٹرک پر کھڑے ہو کر خطاب کیا۔ اسی ٹرک پر بلالو بھٹو زرداری نے رواں سال 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اک زرداری سب پر بھاری اگلی باری پھر زرداری کا نغمہ گونجتا رہا۔ پیپلز پارٹی کے جذباتی کارکنوں نے اپنے ہی شریک پارٹی چیئرمین کے خلاف ’’گو زرداری گو‘‘ کے نعرے لگا دیے۔ اس پر پارٹی کے دیگر کارکنوں نے اس کی سرزنش کی جس پر وہ کارکن خاموش ہو گئے۔
پیپلز پارٹی کے جلسہ میں بدنظمی ’’گو زرداری گو‘‘ کے نعرے لگ گئے
Dec 24, 2016