اسلامی جمعیت طلبہ کا 70 واں یوم تاسیس منایا گیا‘ جاوید ہاشمی نے ملتان میں کیک کاٹا

ملتان/ اسلام آباد(صباح نیوز + آئی این پی) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 70 یوم تاسیس ملک بھر میں منایا گیا۔ یوم تاسیس بھرپور جوش اور جذبے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احباب کنونشن اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ راجہ عمیر میر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آبادنے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ چند افراد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے۔ جو ہر سال نئی نسل کو منتقل ہوتا جاتا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پوری قوم ہی نہیں، امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے۔ پا کستان کا مستقبل اسلامی نظام سے وابستہ ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی نظام کے قیام کیلئے پر امن جہدوجہد جاری رہے گی۔ جاوید ہاشمی نے اسلامی جمعیت طلبہ کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ جاوید ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اپنے گھر بار باہر بنالئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں اور یہ جماعت طلبہ کی ہر دلعزیز جماعت رہی ہے، دعا ہے یہ مزید ترقی کرے۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما نعمان علوی، نقاش قادری، جنید انور بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...