پاکستان، سعودی عرب اور ترکی شامی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز بلند کریں: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے شام میں امریکہ و یورپ کی شہ پر نہتے مسلمانوں کا خون بہا یاجارہا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کو متحد ہو کر قتل و غارت گری کیخلاف مضبوط آواز بلند کرنی چاہیے ۔مسلمانوں کا قتل اور ظلم و بربریت رکوانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام ملک بھر کی مساجد میں شام میں قتل و غارت گری اور مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارت کی طرف سے آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوششوں کو موضوع بنایا گیااور مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا شام میں قتل و غارت گری کے مسئلہ پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مل کر شام کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرے۔ حافظ محمدسعید نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج بدترین ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ غیر کشمیریوں کو وہاں آباد کر کے مسلم آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔امریکہ و یورپ نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے بھارت کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ کشمیر ، فلسطین ہو یا شام اور برما ہر جگہ دشمن قوتیں محض اسلام دشمنی کی بنیاد پرمسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں۔ کافر قوتیں متحد اور مسلمان ٹکڑوں میں تقسیم دکھائی دیتے ہیں۔ مسلم امہ کو متحد ہو کر کشمیر، فلسطین اور شام کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...