کراچی (آن لائن) رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ متحدہ عسکری ونگ کے دو کارکنوں کو گرفتار کرکے زیرزمین چھپایا اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔ گارڈن میں کارروائی کرکے دو ملزمان اصغر خان اور محمد عباس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔ اسلحہ میں 8 ایس ایم جی، 7 رپیٹرز، 2 سیون ایم ایم رائفل، 3 پستول اور 9882 مختلف اقسام کے رائونڈز اور 3 تیس بور پستول شامل ہیں۔ علاوہ ازیں رینجرز نے حسین ہزارہ گوٹھ کراچی میں آپریشن کرکے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔