کراچی(آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی سے سٹاک مارکیٹ کی مالیت 22 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ چینی سرمایا کاروں کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کے 40 فیصد شیئرز کی 28 روپے فی شیئرز کے حساب سے خریداری کے بعد سٹاک مارکیٹ کی مالیت 8 ارب روپے سے بڑھ کر 22 ارب روپے تک پہنچ گئی۔