ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نان فائلرز کیلئے ٹیکس ریٹ میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے بڑے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے ایوان صنعت و تجارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار محمد خان نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا تاجر برادری ان کوششوں میں محکمہ کے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوششوں میں مصروف ہے جس وجہ سے ٹیکس دہندگان کی تعداد 7لاکھ سے بڑھ کر 11لاکھ تک ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد بڑھنے کی صورت میں سیلز ٹیکس کو بتدریج کم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...