کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے اختتام پر جاری مندی پر 100انڈیکس 65.79پوائنٹس کمی پر46633.99 کی سطح پر بند رہا اس کے باوجود سرمایہ کاری میں 19ارب 11کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 394 کمپنیوں تک رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 93 کھرب 12ارب 23کروڑ 62لاکھ 84 ہزار 577روپے سے بڑھ کر93کھرب 31 ارب 35کروڑ 28لاکھ 91ہزار 500 روپے ہوگئی۔گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 4کروڑ 10لاکھ 47ہزار590 حصص سے کم ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 22کروڑ 93لاکھ 81ہزار 520 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔