لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی اور انہیں پشاور زلمی کا ایمبسڈر نامزد کر دیا۔ پشاور زلمی کی شرٹ، بیگ اور جیکٹ تحفتاً پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملالہ پر فخر ہے اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔ ملالہ نے جاوید آفریدی کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔ جاوید آفریدی نے لندن میں پشاور زلمی کے فینز کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک سکول پر حملے میں زخمی ہونے والے بچے احمد نواز سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔