ہاکی ورلڈ کپ 2018ء :پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن

لاہور (سپورٹس رپوٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی ہاکی ٹیم نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2018ء کے ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی تعداد12 سے بڑھا کر16کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد پہلی بار 2014ء کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی قومی ہاکی ٹیم کیلئے بھی میگا ایونٹ میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔نئے قانون کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے4، 4 گروپس پر مشتمل4 پولز ہوں گے اور اپنے پول کی ہر فاتح کوالیفائرز ٹیم کوارٹر فائنلز کیلئے بھی کوالیفائی کرے گی جبکہ پول میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم باہر ہو جائے گی، اسی طرح کوارٹر فائنل مقابلوں میں ناکام ٹیمیں بھی فیصلہ کن مرحلوں تک رسائی سے محروم ہو جائیں گی جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز شروع ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...