صدارتی انتخاب کے دوران روسی ہیکنگ کا جواب اسی انداز سے دینے کے ضرورت نہیں : جان برینن

  امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کے سربراہ جان برینن نے صدارتی انتخاب کے دوران روسی ہیکنگ کا جواب اسی انداز سے دینے کے بارے میں امریکی حکومت کو انتباہ جاری کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل پبلک ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں برینن نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہمیں اسی نوعیت اور تیکنیک کے حربے استعمال کرنے چاہئیں جیسا کے ہمارے دشمن ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہم کس مقصد کی سربلندی کے لیے میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک، ہماری جمہوریت، ہماری طرزِ زندگی، اور رابطے برقرار رکھنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور جس فریب کے حربوں میں ہمارے مخالفین اور دشمن پڑتے ہیں، میرے خیال میں یہ ہمارے ملک کی عظمت سے گرا ہوا انداز ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن