پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف حادثات میں خاتون سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ بتیس زخمی ہو گئے

Dec 24, 2016 | 13:21

ویب ڈیسک

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے ایک بار پھر سب کچھ دھندلا دیا۔ حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے کئی شہروں میں حادثات پیش آئے، چونیاں میں پتوکی بائی پاس پر لاہور سے چشتیاں جانے والی بس الٹ گئی، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا. شیخوپورہ کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے. جی ٹی روڑ مریدکے کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جابحق اور نو زخمی ہو گئے۔ حاصل پور میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں