پیپلزپارٹی انکوائریاں جاری رکھنے پر مجھ سے ناراض ہے، زرداری کی واپسی کیلئے ڈیل ہوئی نہ رینجرز چھاپوں کا اس سے تعلق ہے: نثار

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ زرداری کے واپس آنے کیلئے کوئی ڈیل ہوئی نہ کوئی یقین دہانی کرائی گئی، رینجرز چھاپوں کا ان کی واپسی سے تعلق نہیں۔ زرداری کیخلاف نہ کوئی ایف آئی آر ہے نہ وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں۔ پیپلزپارٹی ایف آئی اے کی انکوائریاں جاری رکھنے کے حوالے سے مجھ سے نالاں ہیں۔ وہ مقدمات رکوانا چاہتے تھے۔ میں نے رکنے نہیں دئیے۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا میں نے کسی پر کرپشن کے الزامات نہیں لگائے۔ خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس کی فائل میرے پاس آئی تھی۔ نیب انکوائریاں سپریم کورٹ کے حکم پر کر رہی ہے۔ خورشید شاہ کے خلاف مقدمات ان کے دور حکومت میں رکتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 سالہ سیاسی کیرئیر میں کئی بار وزیراعظم بننے کے مواقع ملے۔ مشرف کو باہر بھجوانے کیلئے دباؤ تو دور کی بات کسی نے سفارش بھی نہیں کی۔ پلی بارگین چوروں کو راستہ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مل کر چیئرمین نیب لگائیں گے تو احتساب کیسے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن