عوام کا اعتماد بحال کریں گے، وہ دیکھیں گے شفافیت کیا ہوتی ہے: نامزد چیف جسٹس

Dec 24, 2016 | 20:08

ویب ڈیسک

نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وعدہ رہا، عدلیہ پرعوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مصلحت، مفاد اور خوف کا شکار نہیں ہونگے ،اپنے فیصلوں میں کسی قسم کا دباﺅ نہیں لیں گے۔ اپنا فرض نبھاﺅں گا،عوام دیکھیں گے شفافیت کیا ہوتی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں لاہورہائی کورٹ کی سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا نظام بدلنے کا وعدہ نہیں کررہا تاہم دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کوشش کرونگا ۔ عہد کرتاہوں فرض کی انجام دہی میں کبھی کمزورنہیں پڑوں گااور کسی دباؤ میں نہیں آﺅں گا۔ انہوں نے کہاجج کی تعیناتی اچھی ہو تو کئی مسئلے خود حل ہوجاتے ہیں۔ تقریر نہیں میرے الفاظ کو گفتگو سمجھا جائے۔انکا مزید کہنا تھا ہمیں ایسے لوگ چاہئیں جو دیانتدار ہوں۔ججز کی تعیناتی کیلئے ترازو میں جھول نہیں آنا چاہئے ۔وعدہ کرتا ہوں اپنا فرض نبھاؤں گا۔ میں پھٹے پر بیٹھا ہوں اور ٹوٹی ہوئی میز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تاہم والد نے نصیحت کی کہ محنت کرو گے تو منزلیں آسان ہونگی اور سچائی سے کام کرو رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہاشارٹ کٹس وقتی فائدہ دیتے ہیں منزل تک نہیں پہنچاتے ۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا وہ کلچر واپس لائیں جس سے آپ کا اخلاق اور کردار واضح نظر آئے۔ ہمیں عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔سچائی محنت اور لگن ہی منزل تک لیجاتی ہے ۔کامیابی کیلئے ضروری ہے محنت، محنت اور محنت اور وہ بھی سچائی اور دیانتداری کے ساتھ کی جائے۔انہوں نے کہا وکلاءبھی عہد کریں وہ ہڑتال نہیں کریں گے۔ ججز کی بھی عزت کی جائے جو بے توقیری کرے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ عدلیہ کی طرف کوئی آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا۔   ٍ

مزیدخبریں