کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے بلدیہ عالیہ غربی کے اعلیٰ افسران اور چائنیز فرم کے وفد کے ہمراہ بلدیہ عالیہ غربی میں جلد کچرا اٹھانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عالیہ غربی میں کچرا اٹھانے کے سلسلے میں جو بھی مسائل درپیش ہیں انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پربلدیہ عالیہ غربی کے ایڈمنسٹریٹر علی حیدر شاہ، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے سیکریٹری نادرخان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسجد محمود، ڈائریکٹر علی رضا، اور شفیق الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیاالماس سلیم و دیگرافسران کے علاوہ چائیز فرم کے نمائندے موجود تھے۔اس موقع پر چائنیز فرم کے نمائندہ نے پریزینٹیشن دیتے ہوئے کچرا اٹھانے، جی ٹی ایس پہنچانے اور لینڈ فل تک منتقل کرنے کے عمل کو تفصیل سے بتایا۔ جبکہ انہوں نے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرونے ٹرانسفرگاربیج اسٹیشن کے لئے مختص کی گئی جگہوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ پلاٹ پر قبضہ و دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ چائنیز فرم کے نمائندے کے مطابق انہوں نے بلدیہ عالیہ غربی کا تفصیلی سروے کرکے مکمل ریکارڈ جمع کرلیا ہے جو کچرا اٹھانے کے عمل کو سہل بنائے گا۔