اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا۔پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے کئی ممالک سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور ایوان تجارت کے اسلام آباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانابہتر ہوتا۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ مختلف یورپی سفارت کاروں کے مطابق سی پیک ٹھیکوں میں موقع نہیں دیا گیا۔ایف پی سی سی کے رہنماؤں نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے وقت امریکا بھاری سرمایہ کاری سے دور رہا۔
امریکی سفیر/ شکوہ