بی آئی ایس پی ضلع نیلم، حویلی میں وسیلہ تعلیم پروگرام شروع کرے گی، ماروی میمن

اسلام آباد (خبر نگار) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدو جہد اور انکے حق خود ارادیت کیلئے سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کو مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی پامالی کو روکنا چاہیئے اور مذ اکرات کرنے چاہیئے کیونکہ جنوبی ایشیاءمیں امن اور خوشحالی کے استحکام کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔انھوںنے آزاد کشمیرمیں وادی نیلم کے گاﺅں کنڈل شاہی اور تحصیل آفس آٹھمقام وادی نیلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی کے سٹاف بینیفیشریز سے ملاقاتےں کےں۔انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ خان اور ر بی آئی ایس پی حکام کے ہمراہ بی آئی ایس پی تحصیل آفس آٹھمقام ضلع نیلم کا دورہ کیا ۔وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آزادکمشمیر میں کنٹرول لائن پر بسنے والی کوئی مستحق خاتون بی آئی ایس پی کی مالی معاونت سے محروم نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے آج بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس آٹھمقام وادی نیلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، معززین اور بی آئی ایس پی مستحقین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی اپنی مستحق خواتین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔بی آئی ایس پی کا سروے غربت کی حقیقی صورتحال کو سامنے لائے گا تاکہ حکومت کی مسائل کے حل کی بہتر طور پر نشاندہی ہو سکے ، بی آئی ایس پی کے تحت سروے فروری 2018میں شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ NSERاپڈیٹ کیلئے کیا جانے والا نیا سروے ایل او سی کے نزدیک رہنے والے آبادی کے 100%سروے کو یقینی بنائے گا۔کیونکہ یہاںزندگی بسر کرنے والے افراد خوفزدہ ہیں اور یہاں غربت بہت زیادہ ہے لہذابی آئی ایس پی مکمل سروے کرنے کی تمام تر کوششیں کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی مستحق گھرانہ سروے سے نہ رہ جائے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے آزادکشمیر میں وسیلہ تعلیم کو دو نئے اضلاع نیلم اور حویلی میں شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم آزادکشمیر کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور باغ میں پہلے ہی اپنے کام کا آغاز کر چکا ہے ۔ تینوں اضلاع میں وسیلہ تعلیم پروگرام سے چالیس ہزار دو سو بیس بچے مستفید ہو رہے ہیں ۔ وسیلہ تعلیم پروگرام سے وادی نیلم اور حویلی میں چھبیس ہزار بچے مستفید ہو سکیں گے۔ راجہ ےوسف خان ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)، ارسل خان صدیقی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع نیلم اور ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راجہ ےوسف خان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو بی آئی ایس پی کی جانب سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانے پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن