مریم نواز کا میرے کیس کو اپنے والد کے مقدمے سے ملانا مضحکہ خیز ‘کو ئی انہیں فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کرا دے: جہانگیر ترین

Dec 24, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جہانگیر ترین نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے پی ٹی آئی میں شمولیت کا میرا ایک مقصد تھا‘ عہدے بے معنی ہیں۔ مضحکہ خیز بات ہے مریم نواز میرے کیس کو اپنے والد کے ساتھ ملا رہی ہیں۔ میں نے اپنی لندن کی جائیداد کی مکمل منی ٹریل فراہم کی ہے۔ نوازشریف نے اپنے دفاع میں واحد ثبوت جعلی قطری خط پیش کیا۔ کوئی فیصلے کا اردو ترجمہ ہی کروادے بی بی کو۔ میرا مقصد اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک نئے پاکستان کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے۔ میری حمایت پر تحریک انصاف کے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں۔

مزیدخبریں