اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سی پیک منصوبوں میں امریکہ کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا۔پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے کئی ممالک سی پیک میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور ایوان تجارت کے اسلام آباد کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ ایف پی سی سی آئی کے رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانابہتر ہوتا۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ مختلف یورپی سفارت کاروں کے مطابق سی پیک ٹھیکوں میں موقع نہیں دیا گیا۔ایف پی سی سی کے رہنماو¿ں نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے وقت امریکہ بھاری سرمایہ کاری سے دور رہا۔
امریکی سفیر/ شکوہ