مسلم لیگ نواز تاریخ کے نازک دورسے گذر رہی ہے، دبیر حسین

چکری (نامہ نگار)سابق وائس چیرمین ڈسٹرک کونسل راولپنڈی ملک دبیر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اس وقت تاریخ کے نازک دورسے گذر رہی ہے اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں سینیٹر پرویز رشید کی سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کا اپنا دامن صاف نہیں وہ دوسروں پر بلاجواز تنقید نہ کریں جن کے کاموں اور مدبرانہ فیصلوں کی اپوزیشن بھی تعریف کرے ان پر الزام تراشی کرنے سے پہلے پرویز رشید صاحب کو سو بار سوچنا چاہیے تھاجمہوریت کا راگ الاپنے سے جمہوریت ترقی نہیں کرتی اس کے لئے قربانیاں اور عملی اقدامات کرنا پڑتے ہیں غیر سیاسی لوگوں کے مسلط ہونے سے پارٹیاں اور جمہوریت دونوں پروان نہیں چڑھتیں پہلے بھی چند نااہل مشیروں کے غلط اور جلد بازی کے فیصلوں نے موجودہ حکومت کو بند گلی میں داخل کر دیا ہے اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے اپنی سمت درست کرنا ہوگی اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن