کوئٹہ: ٹریفک اہلکار کو روندنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی گاڑی ٹمپرنگ کیس میں بری

Dec 24, 2017

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ٹیمپرنگ کیس میں بلوچستان کے رکن اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو باعزت بری کر دیا گیا تاہم دیگر مقدمات میں وہ اب بھی زیر حراست ہیں۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کے حوالے سے کیس میں انکشاف ہوا تھا کہ مجید اچکزئی کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے جس کے بعد ان پر گاڑی ٹیمپرنگ کیس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس اہلکار قتل کیس کی سماعت کے دوران گواہ بھی پیش ہوئے اور دلائل سنے گئے عدالت نے سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں