امسال اداروں، کارپوریشنوں کے قرضوں میں 40 فیصد اضافہ، حجم 13 کھرب سے بڑھ گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے ایک سال کے دوران اندرونی قرضوں میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 13 کھرب 65 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے گزشتہ سال سرکاری ادارے 11 کھرب 5 ارب روپے کے مقروض تھے۔ سال کے دوران سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے 2 کھرب 53 ارب 30 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے جس سے ان کے اندرونی قرضوں کا حجم 8 کھرب 28 ارب روپے ہو گیا جبکہ 23 ارب 80 کروڑ روپے کے قرضے بیرونی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے لیے گئے جس سے بیرونی قرضوں کا حجم 3 کھرب 31 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اندرونی قرضوں میں سب سے زیادہ 125 ارب روپے کے قرضے پی آئی اے نے لے رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن