امریکا،اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا،امریکاافغانستان میں ناکامی کی ذ مے داری پاکستان پر ڈال رہا ہے:رضا ربانی

 اسلا م آبا د : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں ، امریکا،اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیاہے.امریکاافغانستان میں ناکامی کی ذ مے داری پاکستان پر ڈال رہا ہے ،بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے، دنیا نے امریکی فیصلہ قبول نہیں کیا،پاکستان اپنی سا لمیت پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گا.معیشت کی بحالی کے لیے 6ممالک کردار ادا کریں، وقت آگیاایشیااپنی قسمت کے فیصلے خودکرے،ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی،پاکستان ڈائیلاگ اور ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتاہےسی پیک سے خطے میں نئے معاشی دورکا آغاز ہوگا.اتوار کو 6ملکی سپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں نئے معاشی دورکا آغاز ہوگا، امریکا، اسرائیل اور بھارت کا اتحاد سامنے آیا ہے، ایشیا کواپنی قسمت کافیصلہ کرنےکاوقت آگیاہے.ملکی اتحادکوانتہاپسندی اورفرقہ واریت کےخلاف بھی کرداراداکرناچاہیے. انہوں نے کہا کہ ہمیں ون بیلٹ ون روڈ کو آگے لیکربڑھنے کی ضرورت ہے .ہم6ملکوں کو صورتحال کایرغمال بننے کے بجائے حکمت عملی طے کرنی چاہیے.انہوں نے کہا کہ سپرپاورزکی خواہشات کے برعکس واقعات تنازعات بن جاتے ہیں.پاکستان ڈائیلاگ اور ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتاہے.بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے.میاں رضا ربانی نے کہا کہ دنیا نے بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ قبول نہیں کیا.پاکستان اپنی سا لمیت پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گا.معیشت کی بحالی کے لیے 6ممالک کردار ادا کریں. وقت آگیاایشیااپنی قسمت کے فیصلے خودکرے.ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی. پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں ،امریکاافغانستان میں ناکامی کی ذمے داری پاکستان پر ڈال رہا ہے.ٹرمپ نے ر وس ،چین ،شمالی کوریا،ایران اوردہشتگردوں کو چیلنج قراردیا.صدر ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی میں3چیلنجز کا ذکر کیا میاں رضا ربانی نے کہا کہ بیت المقدس کے مسئلے پرجنرل اسمبلی میں امریکا کو جواب مل گیا.امریکانے د ہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کیا.امریکی صدر نے افغانستان سے متعلق پالیسی کا اعلان کیا،ہمیں امریکی پالیسی میں افغانستان میں ان کی شکست نظر آئی.

ای پیپر دی نیشن