مکرمی! اساتذہ اور عام لوگوں کو ٹی وی چینلز پر عدالت سے باہر ہتھکڑیوں میں آتے دکھایا جاتا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ ان پر الزام کیا ہے کہ الزام تو پھر فوادحسن فواد‘ انور مجید‘ سعد رفیق اور شہبازشریف پر بھی ہیں۔ انہیں تو شاہانہ پروٹوکول کے ہمراہ عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے حتیٰ کہ شہبازشریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا جاتا ہے۔ کیا مملکت خداداد پاکستان کے آئین میں ایسی کوئی شق موجود ہے کہ ملزم اگر قوم کے اربوں کھربوںکھسوٹنے میں ملوث ہو یا پھر اعلیٰ پارلیمان‘ بیورو کریسی سے تعلق رکھتا ہو‘ اسے ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔ جبکہ عام لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑی دکھائی دے۔ (شبر علی چنگیزی0321-3177967)