اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کو آئندہ ہفتے یو اے ای سے سعودی عرب کی طرز کا پیکج ملنے کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یو اے ای کا تین ارب ڈالر ایک ہی قسط میں دینے کا امکان ہے۔ معاشی مدد کے پیکیج میں سستا قرض اور بجٹ سپورٹ شامل ہے۔ یو اے ای سے رقم 2.18فیصد شرح سود پر ملے گی۔ یو اے ای سے تین سال کے لئے تین ارب ڈالر مالیت کا تیل بھی ادھار پر ملنے کا امکان ہے۔ یو اے ای ہر ماہ پاکستان کو 250ملین ڈالر کا تیل ادھار پر دے گا۔
ترجمان