نتین یاہو ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کے سربراہ ہیں: اردگان

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ قرار دے دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسرائیل انسانیت سوز جرائم اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ نیتن یاہو نے ترک حکومت پر کرد کمیونٹی کا قتل عام کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن