تہران(صباح نیوز) ایران میں سلطان آف بِچومن کے نام سے مشہور کاروباری شخصیت حمید باقری درمنی کو رشوت اور بدعنوانی کے جرم میں موت کی سزا دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق انھیں قرضے حاصل کرنے کے لیے جعلی کاغذات جمع کرانے کے جرم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ان سرکاری قرضوں کے حصول کے لیے جعلی کاغذات بنانے کے بعد حمید درمنی نے جعلی کمپنیاں بنائیں جن کے ذریعے انھوں نے تین لاکھ ٹن سے زیادہ بِچومن حاصل کیا۔بِچومن اس کیمیائی مادے کو کہتے ہیں جس سے تارکول کی ایک قسم ایسفالٹ بنائی جاتی ہے۔تہران(صباح نیوز) ایران میں سلطان آف بِچومن کے نام سے مشہور کاروباری شخصیت حمید باقری درمنی کو رشوت اور بدعنوانی کے جرم میں موت کی سزا دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق انھیں قرضے حاصل کرنے کے لیے جعلی کاغذات جمع کرانے کے جرم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ان سرکاری قرضوں کے حصول کے لیے جعلی کاغذات بنانے کے بعد حمید درمنی نے جعلی کمپنیاں بنائیں جن کے ذریعے انھوں نے تین لاکھ ٹن سے زیادہ بِچومن حاصل کیا۔بِچومن اس کیمیائی مادے کو کہتے ہیں جس سے تارکول کی ایک قسم ایسفالٹ بنائی جاتی ہے۔