کشمیر میں عسکریت پسندوں سے لڑنے والی پولیس پر فخر ہے: مودی

Dec 24, 2018

نئی دہلی(کے پی آئی) مودی نے کہا ہے کہ انہیں ملک کی پولیس فورس پر فخر ہے۔ گاندھی نگر میں ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل پولیس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں ملک کی پولیس فورس خاص کر جموں و کشمیر پولیس پر فخر ہے جو وہ عسکریت مخالف رول ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر پولیس کی کارکردگی قابل فخر ہے، جس طرح وہ کامیابی کیساتھ عسکریت پسندوں کا سامنا کرتی ہے اور انکے خلاف کارروائی انجام دیتی ہے۔

مزیدخبریں