اشرف غنی نے داخلہ اور دفاع کے نئے وزرا نامزد کر دئیے

کابل (نیٹ نیوز) افغان صدر نے داخلہ کے نئے وزراء نامزد کر دئیے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی کابینہ میں داخلہ اور دفاع کے محکموں کے نئے وزراء کی نامزدگیاں کر دی ہیں۔ وزارت داخلہ کے لیے نئے وزیر امر اللہ صالح ہوں گے جب کہ اسد اللہ خالد کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ دونوں نامزد وزرا ماضی میں افغان خفیہ ادارے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اب ان وزراء کی توثیق افغان پارلیمنٹ نے کرنی ہے۔ اس توثیق کے بعد ہی دونوں وزراء اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...