اسلام آباد (این این آئی)پاکستان، آذربائیجان اورترکی کی مشترکہ تجارتی نمائش آئندہ سال اپریل میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوگی۔ نمائش میں فارماسوٹیکل، میڈیسن، کاسمیٹکس، سرجیکل آلات، کٹلری، برقی آلات، ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس اینڈ سپورٹس وئیر، فرنیچر، ہوم میڈ کارپٹ، دستکاریوں، خوراک اورزرعی اشیاء رکھی جائیں گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق نمائش میں شرکت کی فیس 80 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے ۔ جس میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو17 دسمبر تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔