کوئٹہ کے مضافات میں 40 سے65 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: یونیسف

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کے چند مضافات میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے 40 سے 65 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونیسیف سے منسلک ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کوئٹہ کے چند مضافات میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے 45 فیصد سے 65 بچوں کو انتہائی غذائی قلت کا سامنا ہے۔متاثرہ علاقوں میں کی تحصیل پنج پائی اور کاہان شامل ہیبلوچستان کے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے صوبائی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر شیر احمد استنکزئی کے مطابق یونیسیف اور بلوچستان حکومت نے مشترکہ طور پرکوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع میں 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کا سروے کیا۔انہوںنے کہا 5 دسمبر سے 8 دسمبر تک ہونے والے اس سروے کے لیے 2500 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...