لاہور(نمائندہ سپورٹس)تیسری پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔لیگ میں پنجاب،سندھ بلوچستان اور کے پی کے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔لیگ کے تمام میچز کوٹری اورر حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل میچ تیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسری بلائنڈ سپر لیگ کا افتتاحی میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔