کراچی (نیوزرپورٹر)پی ایس پی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عام شہری کا معیار تعلیم‘ معیار صحت اور معیار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت معاشی استحکام اور روزگار کی فراہمی کے وعدے پورے کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دیتی ہے۔ وفاقی‘ صوبائی اور مقامی حکومتوں اور منتخب نمائندوں کی عدم دستیابی اور گمشدہ کیفیت کے باعث مسائل کے انبار لگ چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلدازجلد ایک مربوط اور مضبوط لوکل گورنمنٹ کا پورے ملک میں یکساں قانون‘ آئین کی شق 140A کی روح کے مطابق‘ پاس کروا کر آئندہ سال 2019ء کے اوائل میں ملک بھر میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد کر دیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں جمہوریت اور اس کے ثمرات ایک عام شہری کے دروازے تک پہنچائے جا سکیں۔
مسائل کے انبار ‘ عوام بیزار ہو چکے ہیں‘ رضاہارون
Dec 24, 2018