چینی خبررساں ایجنسی اگلے سال اسلام آباد سے اردو سرو س شروع کریگی

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی خبر رساں ایجنسی سنہوا پاکستان سے اردو سروس شروع کرے گی۔ چینی خبر رساں ایجنسی اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں اردو سروس کا اسلام آباد سے آغاز کرے گی۔ سنہوا عوامی جمہوریہ چین کی صف اول کی خبر رساں ایجنسی ہے جو انگریزی‘چینی‘ ہسپانوی‘ کوریائی‘ عربی زبان کے علاوہ کئی دوسری زبانوں میں خبروں کی ترسیل کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن