لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کی ہدایت پر ایس پی ایڈمن سید کرار حسین نے پروفیسر جاوید احمد کی ہتھکڑیوں میں موت کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی جس کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز ایمر جنسی پولیس گارڈ زانچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد القیوم، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم اور کانسٹیبل عمران کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کر کے محکما نہ کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تاہم رپورٹ کے مطابق متوفی پروفیسر جاوید احمد کی ہتھکڑیاں نہ کھولنے میں ایمر جنسی پولیس گارڈز کے مذکورہ اہلکاروں کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ پولیس گارڈ ز کے اہلکاروں نے قانون پر عمل پیرا ہونے کیلئے حد سے زیادہ محتاط ہونے کی کوشش کی۔
پروفیسر جاوید کی ہتھکڑیوں میں موت، انکوائری رپورٹ پیش غفلت برتنے پر سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل، ڈی آئی جی آپریشنز کا محکمانہ کارروائی کا حکم
Dec 24, 2018