وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نےبھونڈے طریقے سے یہ کیس لڑا ، کیس لڑنا تھا تو آصف زرداری سےسیکھتےآخر کار یہی ہونا تھا جو آج ہو گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ان چوروں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے عمران خان کی حکومت میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو منی ٹریل دینے کا پورا موقع دیا گیا، لیکن وہ پیش نہ کر سکے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ معاشی قاتل اور غدار ہیں، چور اور ڈاکوؤں نے قوم کو یہاں تک پہنچایا، یقین ہے اب احتساب کا عمل تیز ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران تاش سینے سے لگا کر کھیلتے ہیں، عمران خان سادہ آدمی ہیں جو ان کی چالوں سے واقف نہیں ہیں۔ شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ چور اچکے دوبارہ چودھری بنیں گے تو مسائل کا حل چاہنے والوں کو مایوسی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ٹائمنگ ہمیشہ غلط ہوتی ہے، انہوں نے اپنے کیسوں کی ہمیشہ نفی کی، کسی نے انھیں سمجھایا نہیں تو یہی ہونا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عدلیہ پر یقین لیکن فیصلے کو نہیں مانتے، کیس لڑنے کے حوالے سے آصف زرداری سے ہی سیکھ لیتے، بڑے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا گیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو جس فیصلے کا انتظار تھا وہ آ گیا، اب احتسابی عمل تیز ہونے جا رہا ہے، اللہ آسمانوں پر فیصلہ کرتا ہے، اس فیصلے میں عمران خان اور موجودہ حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جب لڑنے کا وقت ہوتا ہے یہ این آر او مانگتے ہیں۔ دیانت داری سے سمجھتا ہوں کہ بھونڈے طریقے سے یہ کیس لڑا گیا، کیس لڑنا تھا تو آصف زرداری سے ہی سیکھ لیتے، بھٹو کے کیس میں جج کے انتقال کے بعد نوعیت بدل گئی تھی، اس میں بھی تاخیر کی گئی تھی، کیس کو کیس سمجھ کر لڑنا چاہیے خبروں کی سرخی کے لیے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو جھارو باندھا جا رہا ہے،30 مارچ تک مکمل صفائی ہو جائے گی،عمران خان سادہ آدمی ہے، شریف برادران کی چالاکیوں سے واقف نہیں۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ شہباز شریف مذاکرات کے بڑا فن کار ہیں اور سعودی عرب سے وہی نواز شریف کو لیکر آئے تھے۔ان کا کہناتھاکہ پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی لیکن جب شاہد خاقان کو دیکھا تو سوچا عوام کو سچ بتادوں۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جو بھی پاکستان اور بھارت میں چور ہیں نہیں بچیں گے،عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ میری بات سنتا ہے،میں صرف ایک نشست کا لیڈر ہوں۔