طیب اردگان ہی وہ شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کاٹویٹ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان ہی وہ شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔امریکی صدر کی ترک ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں ٹرمپ نے اردگان کو کہا کہ ہم اپنا کام کرچکے ہیں اب شام آپ کے حوالے۔ سینیئر امریکی عہدیدار کے مطابق 14 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنا کام کرچکے ہیں اب شام آپ کے حوالے اور آپ ہی وہ شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ایک اور سینیئر حکام نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی صدر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم شام میں داعش کا خاتمہ کردیں گے، ہم نے پہلے بھی یہ کام کیا ہے اور جب تک امریکا کی لاجسٹسک سپورٹ ساتھ ہے ہم داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ترکی شام میں داعش کی باقیات کا خاتمہ کردے گا، طیب اردگان ہی وہ شخص ہے جو یہ کام کرسکتا ہے جب کہ امریکی فوج واپس گھر آرہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن