وزیراعظم عمران خان نے سونامی سے تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔وزیراعظم عمران خان اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے انڈونیشیا میں سونامی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کی عوام پر آنے والی قدرتی آفت کو دل سے محسوس کر سکتے ہیں، یہ انڈونیشیا کی عوام کے لیے آزمائش کی گھڑی ہے، اللہ نے چاہا تو وہاں کے عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام انڈونیشیا کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے انڈونیشیا سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔