موجودہ مہنگائی ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کانتیجہ ہے:شمسہ علی

Dec 24, 2019

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ آج کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور اس کی حکومت نہیں ہے، بلکہ یہ ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے خزانے کو بری طرح لوٹا اور پاکستان کو برباد کیا۔ منی لانڈرنگ کی اور پیسہ باہر لے گئے اور واپس کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن ہمیں مہنگائی کے طعنے نہ دیں بلکہ اپنی حکومت کو یاد کریں کہ وہ خود کیا کرتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں