حکومت نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں بینظیر کی برسی پر جلسہ کی اجازت سے انکار کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پی پی کو لیاقت باغ میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں ہوگا اور ہر حال میں ہوگا۔ ہر وہ آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سلیکٹڈ کے خلاف اٹھتی ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے حقوق کی بات نہ پارلیمنٹ میں کرنے دی جا رہی ہے نہ باہر۔ نیا پاکستان انتہا پسند مودی کے بھارت سے مختلف نہیں ہے۔ بھارت میں مودی کے خلاف اٹھنے والی عوامی نفرت سے عمران خان عبرت حاصل کریں ہم اپنے جمہوری آئینی اور قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں کرنے کیلئے ہر قانونی رات اختیار کریں گے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اﷲ ڈوگر نے کہا کہ سیکیورٹی رپورٹس کو مدنظر رکھ کر جلسہ سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق تھریٹس موجود ہیں رسک نہیں لے سکتے اس لئے بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے بھی سیکیورٹی خدشات کی رپورٹس دی ہیں۔ملک بھر سے جیالے لیاقت باغ جائیں گے حکومت روک سکے تو روک لے۔ عمران خان جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہے ہیں۔ جس اپوزیشن کے بغیر حکومت قانون نہیں بنا سکتی اس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...