ممتا بینرجی کاملک کے وزرائے اعلیٰ اور حزب اختلاف پر شہریت کا متنازع قانون ماننے سے انکار پر زور

بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے ملک کے دیگر وزرائے اعلیٰ اور حزب اختلاف کے رہنمائوں کو ایک خط میں کہا ہے کہ وہ متحد ہوں اور شہریت کا متنازع قانون ماننے سے انکار کر دیں۔بینر جی نے اپنے خط میں حزب اختلاف کے رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ جمہوریت بچانے کی خاطر ٹھوس لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے شہریت کے ترمیمی قانون یا ملک میں شہریوں کی قومی رجسٹریشن کیلئے ظالم مرکزی حکومت کی ناپاک کوششوں کے خلاف متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔قبل ازیں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی اپنے علاقے میں شہریت کا قانون نافذ کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن