حکمران جھوٹے الزامات لگا کر حالات خراب کر رہے ہیں : راجہ اصغر، عابد چشتی احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت

Dec 24, 2019

برسلز (نمائندہ خصوصی) نیب نے فسطائیت کی انتہا کر دی۔ 90 روز کے لیے سیاسی شخصیات کو گرفتار کر لیا جاتا ہے لیکن ثبوت فراہم نہیں کیے جاتے جس سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر بدنام ہو رہا ہے اور قوم کو دن بدن مایوسی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنماؤں راجہ اصغر نمبل اور عابد فضل چشتی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر لیڈر بالخصوص احسن اقبال کی گرفتاری سے دنیا بھر میں مایوسی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آج ہر شخص شدید پریشان ہے اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔ جھوٹے الزامات سے حالات اور معاملات خراب کیے جارہے ہیں۔ اعتماد ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ واضح ہو گیا ہے کہ ظلم و بربریت کا ایک بازار گرم ہے۔ جھوٹ پر مبنی کیس بنائے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ حکومت نے افواج پاکستان اور عدلیہ کے درمیان بھی ایک دیوار کھڑی کر دی ہے۔

مزیدخبریں