پی سی بی کے امپائر ولید یعقوب کے سسر انتقال کرگئے

Dec 24, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کرکٹ امپائر ولید یعقوب کے سسر قضائے الہٰی سے انتقال فرماگئے ہیں۔ جن کو گذشتہ رات نماز جنازہ کے بعد لاہور کے مقامی قبرستان میں سردخاک کر دیا گیا۔ سابق کرکٹرز سمیت سابق اور موجود نیشنل اور انٹرنیشنل امپائرز نے ولید یعقوب کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیدخبریں