لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پنجاب کے گراؤنڈز آباد کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر سپورٹس کو منظم کیا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر میں ملتان سٹی کرکٹ ٹیم انڈر16اور پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی پاک شمع کرکٹ ٹیم دوحا قطر کے درمیان نمائشی میچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ میچ کے مہمان خصوصی تھے، ملتان کرکٹ گراؤنڈ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرکٹ میچ کا انعقاد احسن اقدام ہے جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں سامنے آئیں گی، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کو فروغ دینے اور کھلاڑی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے، ہر ماہ کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جارہے ہیں جس میں کھلاڑی بھرپور شرکت کررہے ہیں، صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کو جدید سولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔