بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

Dec 24, 2019

چٹاگانگ (اے پی پی) ساتویں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ ڈھاکہ پلاٹون اور سلہٹ تھنڈر کے درمیان کھیلا جائے گا، ڈھاکہ پلاٹون کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے، سلہٹ تھنڈر کی ٹیم مصدق حسین کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں کومیلا واریئرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ داسن شاناکا کو دفاعی چیمپئن کومیلا واریئرز کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ راجشاہی رائلز کی کپتانی آندرے رسل کرینگے۔ دونوں میچز ظہور الہی چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے ۔

مزیدخبریں