پنجاب بھر کے فلٹر یشن پلانٹس کے پانی کا معیار چیک کیا جائیگا :گور نر پنجاب

Dec 24, 2019

لاہور+ساہیوال(نیوزرپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) پنجاب آب پاک اتھارٹی کا لاہور سمیت پنجاب بھر کے غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کو فوری طور پر فعال کر نے کا فیصلہ ،فلٹر یشن پلانٹس کو فعال کر نے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی ۔جون2020تک پنجاب کے2کروڑ افراد کو پینے کا صاف پانی یقینی بنانے کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہائوس لاہور میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئر مین جنرل (ر) احمد سلیم میلا نے ملاقات کی جس میں پنجاب آپ پاک اتھارٹی کے اب تک کیے جانیوالے اقدامات اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پورے پنجاب میں موجود سر کاری اور غیر سرکاری فلٹر یشن پلانٹس کے پانی کے معیار کو چیک کیا جائیگا جسکے لیے ''واٹرکوالٹی مینجمنٹ ''ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ عوام کو فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے مکمل طور پر میعاری پانی فراہم کیا جائیگا اور غیر میعاری پانی فراہم کر نیوالے فلٹر یشن پلانٹس کے ذمہ داروں کو جر مانے سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو صحت کی بہتر بنیادی سہولیات کی دستیابی اور معاشرے میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹری ایک ایسا پیشہ ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی ہے۔ ڈاکڑوں کو چاہئے کہ وہ خدمت خلق کے جذبے سے دکھی انسانیت کی مدد کریں- وہ یہاں ساہیوال میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں کالج سے ایم بی بی ایس کرنے والے 4 سیشنز 2010-15سے2013-18کے طلبا و طالبات کو ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے -گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے اور انہیں ریسر چ کے بہترین ادارے بنانے کے لئے ضروری ہے کہ میرٹ پر تقرریاں کی جائیں اور وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق اب تک پنجاب کے 20یونیورسٹیوں میں خالصتا میرٹ پر وائس چانسلرز تعینات کئے گئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارے اعلی تعلیمی ادارے بین الاقوامی معیار کے سکالرز پیدا کریںگے- مسلم امہ کی زوال کی واحد وجہ حضور ﷺ کی پیروی اور اسوہ حسنہ کو چھوڑنا ہے اس لئے ہمیں حضور کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں لا گو کرنا چاہیے -تقریب میںکنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبا و طالبات سے حلف لیا اور اپنے خطا ب میں ساہیوال میڈیکل کالج میں ڈگری پروگراموں اور تربیت کے فروغ کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی -کانووکیشن میں ام اقصی ،سحرش رفیق ،نور سحر اور احسان الشکور کو بہترین سٹوڈنٹ کے میڈلز دیئے گئے -اس سے پہلے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کالج کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں پر تفصیلا روشنی ڈالی اور بتایا کہ کالج نے یو ایچ ایس کے سالانہ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کی ہیں جس کی وجہ سے داخلوں کے میرٹ میں کالج 5دیگر کالجز سے بہتر ہے -انہوںنے مزید بتایا کہ کالج کے قیام سے نہ صرف ساہیوال کے شہریوں کو جدید علاج کی سہولیات میسر آئیں بلکہ دوسرے بڑے شہروں سے بھی مریض علاج کے لئے آ رہے ہیں جو لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے-انہو ں نے کالج میں سہولیات کی فراہمی کے لئے شہر کے مخیر حضرات خصوصا فرشتہ فیملی کے تعاون کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں