سعودی عرب میں جمال خاشقجی کے قاتلوں کا ٹرائل اہم پیش رفت ہے، ٹرمپ انتظامیہ

Dec 24, 2019 | 12:29

ویب ڈیسک

 امریکہ کی انتظامیہ نے سعودی عرب میں صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کے ٹرائل اور ان میں پانچ کو سزائے موت کے حکم کو ایک اہم اقدام قراردیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ اس خوفناک جرم کے ذمہ داروں کا احتساب اہم اقدام ہے اور ہم سعودی عرب کی ایک منصفانہ اور شفاف عدالتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور مقدمے میں ملوّث ہونے کے جرم میں تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں