بوسنیا میں مرکزی حکومت کی منظوری، زوران تگیلتیجا وزیراعظم منتخب

جنوب مشرقی یورپی ملک بوسنیا کے قانون سازوں نے اکتوبر 2018 ءمیں ہونے والے انتخابات کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد مرکزی حکومت کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام سے سیاسی جماعتوں کے لیے یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے راہیں ہموار ہوں گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بوسنیا کی 42 اراکین پر مشتمل اسمبلی نے بوسنیا نژاد سربیا کے ماہر اقتصادیات زوران تگیلتیجا کو وزارت عظمی کے لئے قومی اسمبلی میں 29 ووٹ ملے۔ زوران تگیلتیجا کی بطور وزیراعظم نامزدگی ملک کے 3 صدور میلوراڈ، زیلجکوکومسک اور سیفک ڈزافیرووک نے نیٹو کے فوجی اتحاد کے ساتھ تعلقات پر ایک سال تک بحث کے بعد گزشتہ ماہ دی۔ اکتوبر 2018ءکے انتخابات میں نیشنلسٹ پارٹی نے بوسنیا کے 3 مرکزی علاقوں میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں۔ واضح رہے کہ بوسنیا نے2016 ءمیں یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن ابھی تک امیدواروں کے سٹیٹس تجویز نہیں کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...