رواں سال کے دوران358مقدمات درج ، 413افراد کو گرفتارہوئے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈویژن پوٹھوہار پولیس نے رواں سال کے دوران 358 مقدمات درج کرکے 413افراد کو گرفتار کر لیااورایک لاکھ سے زائد پتنگیں،دھاتی ڈوریںو دیگر سامان بر آمدکرلئے ایس پی پوٹھوہار سید علی ے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس ڈویژن پوٹھوہار نے رواں سال میںپتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 358مقدمات درج کرکے 413 افراد کو گرفتار کرلیا گرفتارملزمان کے قبضہ سے1لاکھ10ہزار 22 پتنگیں، 1222 ڈوریں برآمد کیں جو ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھیںاس موقع پر سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ ہم نے ہر قیمت پر پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کو روکنا ہے انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اپنی زیر نگرانی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کریں موثر طریقے سے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ’’آپریشن‘‘ جاری رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن